ETV Bharat / state

'دی لائف اینڈ ورک آف سید احمد خان' نامی کتاب شائع - علی گڑھ تازہ ترین خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر سرسید اکیڈمی نے انگریزی زبان میں لیفٹیننٹ کرنل جی ایف آئی گراہم کی ایک اہم کتاب "دی لائف اینڈ ورک آف سید احمد خان شائع کی۔

sir syed academy published the book of life and work of syed ahmed khan
'دی لائف اینڈ ورک آف سید احمد خان' کتاب شائع
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 7:08 PM IST

شائع کتاب "دی لائف اینڈ ورک آف سید احمد خان" 256 صفحات پر مشتمل انگریزی زبان میں ہے۔ یہ کتاب کافی اہم ہے کیونکہ اس کے مصنف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے قریبی دوست لیفٹیننٹ کرنل جی ایف آئی گراہم ہیں، جنہوں نے سر سید کے ساتھ خاصہ وقت بھی گزارا اور ان کے کافی قریب بھی رہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کتاب کی خاص اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ کتاب حیات جاوید سے بھی پہلے لکھی گئی اور یہ سب سے اہم حوالہ ہے سرسید کی زندگی سے متعلق جاننے کے لئے۔

سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم نے ایک کتاب شائع کی ہے "دی لائف اینڈ ورک آف سید احمد خان"۔ جی ایف آئی گراہم اس کے مصنف ہیں، جو سر سید کے ساتھ کافی عرصے تک رہے۔ آپ سرسید احمد خان کے قریبی دوست تھے۔

مزید پڑھیں:

اے یم یو میڈیکل کالج کے نیم طبی عملہ کی ہڑتال

محمد شاہد نے مزید بتایا کہ اس کتاب کی خاص اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ کتاب حیات جاوید سے بھی پہلے لکھی گئی اور یہ سب سے اہم حوالہ ہے سرسید کی زندگی سے متعلق جاننے کے لئے۔ اور بہت ہی خوبصورت انداز میں گراہم صاحب نے اس میں وہ سب تحریر کیا ہے جن کا انہوں نے مشاہدہ کیا۔ تو جو لوگ سر سید کی حیات کو جاننا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.