ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کی کوشش کرنے والے سماجی کارکن منیش چودھری کی قیادت میں شہر کے سب سے مصروف ترین چوراہے عیدگاہ روڈ کے ہنومان چوک پر قومی ترانے کا اہتمام کیا گیا۔ A message of brotherhood through the national anthem
ایک سال سے شہر کے مختلف چوراہوں پر قومی ترانے کا پروگرام کا اہتمام کرانے والے سماجی کارکن منیش چودھری کی قیادت میں آج مختلف اسکولوں کے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ نے شہر کے سب سے اہم چوک عیدگاہ روڈ کے ہنومان چوک پر قومی ترانے گانے کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی اسکول کے ضرورت مند بچوں خصوصا لڑکیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اس موقع پر مسلم نیشنل فورم کے صوبائی کنوینر فیض الرحمٰن نے آج کے اجتماعی قومی ترانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن منیش چودھری کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،جس میں تمام مذاھب کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ معاشرے کے سبھی مذاہب کے ماننے والے افراد کے درمیان اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،اس مہم میں کامیابی مل رہی ہے۔ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔