نوئیڈا کے اموگھ نے نغمہ نگار فرمان کے لکھے ہوئے رومانوی پنجابی میوزک ویڈیو "خدا" لانچ کر کے پنجابی اور ہندی گانوں کے مداحوں سے کافی داد حاصل کی ہے۔لانچ کے ابتدائی دن میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ Singer on Music Album
اتر پردیش نوئیڈا کے رہائشی اموگھ کا یہ پہلا آفیشل میوزک ویڈیو ہے ۔ان کے پہلے ہی ویڈیو نے دھوم مچا دی ۔ اموگھ بچپن سے ہی حیرت انگیز صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور مختلف فنون میں مہارت رکھتے ہیں۔
نوئیڈا میڈیا کلب میں اموگھ اور ان کے والد نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ "خدا" ان کا پہلا پنجابی-ہندی گانا ہے جسے دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ گانا تمام OTT پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، گانا، ونک، اسپاٹائف، آئی ٹیونز، جیو ساون اور ایمیزون میوزک پر دستیاب ہے۔ New Music Album Release
اس گانے میں اموگھ اداکار اور گلوکار ہیں۔اموگھ نے اپنا پہلا گانا چندا چمکے چم چم (فلم فنا) ڈھائی سال کی عمر میں 800 سامعین کے سامنے گایا اور پوری اسمبلی نے کھڑے ہو کر انہیں داد دی۔تعلیمی کامیابیوں کے علاوہ، اموگھ نے مختلف ہم نصابی پروگراموں میں کئی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔اموگ ریاستی سطح کے بیڈمنٹن کھلاڑی بھی ہیں اور جےپی پبلک اسکول، گریٹر نوئیڈا کے لیے کئی مقابلوں میں اپنے اسکول کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس گانے کی تیاری اموگھ اور ان کی فیملی کے لیے کسی پروجیکٹ سے کم نہیں تھی۔2 سال کی تحقیق، گھنٹوں کی ریہرسل اور محنت کے بعد اموگھ اپنا پہلا گانا تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اس گانے کے لیے میوزک ڈائریکٹر روکس اے، ویڈیو ڈائریکٹر ،گیت کار فرمان اور فیمیل کردار میں چاروی دتہ ہیں۔