ETV Bharat / state

جیور ائرپورٹ کے لئے زمین لیزایگریمنٹ پر دستخط - noida international airport limited

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے آج یہاں محکمہ شہر اڑان اور نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹیڈ کے درمیان جیور ائیر پورٹ کے لئے 1334ہیکٹیئر زمین کے لیز ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 11:00 PM IST

اس کے علاوہ جیورکھ ائیرپورٹ انٹرنیشنل اور جمنا انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ و نوئیڈا انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹیڈ کے درمیان شئیر ہولڈرس ایگریمنٹ پر بھی دستخط کئے گئے۔

جیور ائیرپورٹ کے لئے 1334ہیکٹر زمین کو لیز پر دینے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے لیز ایگریمنٹ پر خصوصی سکریٹری شہری اڑان وشاق جی اور نائب سکریٹری ستیہ پرکاش تیواری اور نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹید کی جانب سے سی ای او ارون ویر سنگھ اور نوڈل افسر شیلند بھاٹیہ نے دستخط کئے۔

جیور ائیر پورٹ کے لئے شیئر ہولڈرا ایگریمنٹ پر جیورکھ ائیر پورٹ کی کمپنی کی طرف سے سی ای او کرسٹوف شیلمن اور لیگل ہیڈ سوبھت گپتا اور جیور انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ڈائرکٹر شہر ی اڑان وشاک جی اور سی او او ڈاکٹر ارون سنگھ نے دستخط کئے۔نوڈل افسر شیلیند بھاٹیہ نے شئیر ہولڈ ایگریمنٹ پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج لیز ایگریمنٹ اس ائیرپورٹ کی تیز رفتار سے تعمیر اور اترپردیش کی تیز ترقی کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اترپردیش کو عالمی نقشے پر ترقیاتی اسکیمات پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد کے لئے جانا جائےگا۔ اس اسکیم کے پورا ہونے کے بعد اترپردیش کی ائیر کوالٹی اور بہتر ہوجائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ عام آدمی کو بھی ہوائی خدامت دستیاب ہوسکیں۔ جیور ائیر پورٹ کا فروغ ان کے اس خواب کو شرمندتعبیر کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ائیر پورٹ ملک و ریاست کی معیشت کو تیزی سے آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.