ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں پہلی بار کورونا کے سب سے کم آٹھ نئے کیسیز پائے گئے ہیں، جبکہ گوتم بودھ نگر میں فعال کیسیز میں ریاست اتر پردیش کے ٹاپ 10 اضلاع کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔
دوسری طرف صحتیابی کی شرح بھی 99 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ریاست کے دوسرے بڑے اضلاع اور دہلی این سی آر میں اموات کی شرح 0.3 فیصد سب سے کم ہے، اب ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 177 ہے۔ ان میں سے صرف 272 ہی فعال یعنی ایکٹیو کیسز ہیں۔
گزشتہ برس مئی، جون سے ستمبر تک ضلع کورونا کے فعال کیسیز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا، جب نومبر میں صحتیابی کی شرح میں قدرے اضافہ ہوا تو ضلع پانچویں پوزیشن پر آگیا۔ جبکہ دسمبر کے آخری 20 دن اور جنوری کے آغاز سے نئے کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
ضلع میں فعال متاثرہ افراد کی تعداد مختصر رہ گئی ہے، ان میں سے 100 سے زیادہ افراد ہوم قرنطین کے تحت زیر علاج ہیں، جبکہ کوویڈ اسپتالوں میں متاثرہ افراد کی تعد بہت کم رہی گئی ہے، اوسطا 15 سے 20 متاثرہ مریض مختلف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔