متھرا: متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر منگل کی دیر رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگرہ سے دہلی جانے والی شکور بستی ای ایم یو مسافر ٹرین کی بریکیں فیل ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے ٹرین کا انجن پلیٹ فارم پر چڑھ گیا اور ایک کھمبے لوہے کے بھاری ستون سے ٹکرا گیا۔ انجن کے ٹکرانے کی وجہ سے موقع پر کہرام مچ گیا۔ خوش قسمتی ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت رسانی وبچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شکور بستی ای ایم یو مسافر ٹرین ہفتہ کی دیر رات متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 سے دہلی جا رہی تھی۔ اچانک کچھ فاصلے پر مسافر ٹرین کی بریکیں فیل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق ٹرین کا انجن پٹری پر موجود سلیپر کو توڑ کر پلیٹ فارم نمبر 2 پر چڑھ گیا اور لوہے کے بھاری ستون سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد ٹرین رک گئی۔ جس کے سبب بڑا حادثہ ٹل گیا۔ متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر مسافر ٹرین کے انجن کے بریک فیل ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔ مسافر ٹرین کے انجن کی بریک فیل ہونے کے بعد بھی مسافر ٹرین کے ڈبے میں بیٹھے رہے۔ ریلوے افسر کی جانب سے موقع پر تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام موقع پر موجود ہیں۔ یہاں این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی کاموں میں مصروف ہے۔