ETV Bharat / state

Hearing of Mathura Shahi Eidgah متھرا شاہی عیدگاہ تنازع پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

متھرا کے کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ کیس میں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس سے قبل 30 اکتوبر کو رجسٹرار جنرل کے عدالت میں نہ آنے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس معاملے میں، سپریم کورٹ نے تنازع سے متعلق تمام معاملات کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 1:05 PM IST

Hearing of Mathura Shahi Eidgah
متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

نئی دہلی: متھرا کے کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونے والی ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے 30 اکتوبر کو ہوئی سماعت میں کہا تھا کہ وہ کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 10 نومبر سماعت کرے گی۔ عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں ہائی کورٹ نے متھرا کی عدالت میں زیر التوا تمام مقدمات کو اپنے پاس منتقل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ شاہی عیدگاہ مسجد مینجمنٹ کمیٹی کی عرضی پر غور کر رہی ہے۔ اس عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2023 کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ 3 اکتوبر کو بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو حکم دیا تھا کہ وہ 26 مئی کے حکم کے بعد منتقل کیے گئے تمام مقدمات کی معلومات پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

30 اکتوبر کو بنچ نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک رپورٹ داخل کی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اسے پڑھ کر دیکھیں گے۔ متھرا کی عدالت میں دائر مقدمے میں بال کرشنا نے ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا اور دیگر کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں شاہی مسجد عیدگاہ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.