نوئیڈا کے سیکٹر 70 میں لکڑی تاجر پر سر عام پلسر بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ بدمعاشوں کی فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاجر کو مردہ سمجھ کر بدمعاش اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس نے اطلاع کے بعد واقع پر پہنچ کر زخمی تاجر کیلاش کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تاجر سنجے متل کا نوئیڈا کے سیکٹر 49 برولا اور گریٹر نوئیڈا کے گاما میں ایک مکان ہے۔ سنجے نے دونوں مقامات پر ٹمبر اینڈ کیٹرنگ سپلائی کا دفتر کھولا ہے۔ سنجے کا بھتیجا دنیش متل بھی یہی کاروبار سیکٹر 70 میں کرتا ہے۔
آج شام 5 بجے کے قریب تاجر اپنی کار کے ساتھ سیکٹر 70 سیلون شاپ جارہا تھا جیسے ہی وہ کار سے نیچے اترا پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اس پر پانچ راؤنڈ فائر کر دیا جس میں تاجر کے ہاتھ پر تین گولیاں لگیں۔ تاجر کو مردہ سمجھتے ہوئے بدمعاش موٹرسائیکل سے بھاگ گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بدمعاشوں کو سپاری کلر ہونے کا شبہ کیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بدمعاشوں نے تاجر کو مارنے کے لیے سپاری لی تھی۔
ڈی سی پی ہریش چندر کا کہنا ہے کہ 'تاجر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاجر کے ہاتھ میں تین گولیاں لگی ہیں۔ بدمعاش نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے تھے۔