ETV Bharat / state

Shortage of Teachers: بارہ بنکی میں اقلیتی اسکولز میں اساتذہ کی کمی

اترپردیش کے بارہ بنکی میں اقلیتی اسکولز (Minority Schools) میں گذشتہ چار برسوں سے اساتذہ کی تقرری (Recruitment Of Teachers) نہیں ہوئی ہے۔ اسکولز کے ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اقلیتی ثانوی اسکولوں میں جلد ہی ٹیچرز کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 4:24 PM IST

Lack Of Teachers: بارہ بنکی میں اقلیتی درجہ حاصل اسکولز میں اساتذہ کی کمی

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے اقلیتی درجہ حاصل اسکولز میں گزشتہ چار برسوں سے اساتذہ کی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے اقلیتی درجہ حاصل ثانوی اسکولز میں اساتذہ کی کمی ہے۔ اساتذہ کی کمی سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

Shortage Of Teachers: بارہ بنکی میں اقلیتی درجہ حاصل اسکولز میں اساتذہ کی کمی

واضح رہے کہ ضلع میں کل پانچ اقلیتی درجہ حاصل ثانوی اسکول ہیں۔ ان اسکولز میں سنہ 2017 سے مسلسل ٹیچرز سبکدوش ہوتے جا رہے ہیں لیکن ان اسکولز میں تقرری کے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے ٹیچرز کی تقرری نہیں ہو پا رہی ہے۔

سنہ 2017 سے قبل تک اقلیتی درجہ حاصل ثانوی اسکولز کی مینیجمینٹ کمیٹی کو اختیار تھا کہ وہ ٹیچرز کی تقرری کرے لیکن سنہ 2017 میں کچھ شکایات کی وجہ سے اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ یہ معاملہ عدالت تک بھی پہونچا جس کی وجہ سے اور تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی، لوگوں کا احتجاج

گزشتہ کچھ دنوں میں دیگر ثانوی اسکولز میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کثیر تعداد میں اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے لیکن ابھی تک اقلیتی اداروں کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

وہیں اسکولز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جلد ہی اقلیتی درجہ حاصل ثانوی اسکولز میں اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.