ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور کے جی آئی سی روڈ پر آج صبح سوشل میڈیا پر جوتے کی دکان پر مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا۔
دو دکانداروں کے درمیان بحث ہوگئی، معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا اور لاٹھی ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے، ایک دکاندار کے مطابق پڑوس کے دکاندار نے دکان پر حملہ کرتے ہوئے اس کا سارا سامان باہر پھینک دیا جس کے بعد دونوں میں جم کر مارپیٹ ہوئی۔