ETV Bharat / state

قیمتوں میں اضافہ کرکے سامان فروخت کرنا دوکاندارکو مہنگا پڑ گیا - uttar pradesh news

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے ایک کرانہ کی دوکان میں کالابازاری کرتے دوکاندار کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔

دوکاندار کو رنگے ہاتھ پکڑا
دوکاندار کو رنگے ہاتھ پکڑا
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 10:56 AM IST

پولیس کے ہاتھ لگنے کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ معاملہ دیوی کوتوالی کے بشونپور گاؤں کا ہے۔ یہاں پولیس کو شکایت مل رہی تھی کہ دوکاندار قیمتوں میں اضافہ کر کے ضروری اشیاء فروخت کر رہا ہے۔

اس شکایت پر چوکی انچارج نے سیول ڈریس میں جاکر دوکاندار سے کچھ سامان خریدا، اور دوکاندار نے طے قیمت سے زیادہ کا پرچہ بنایا۔

چوکی انچارج نے طے قیمت کا حوالہ دیا تو وہ بحث کرنےگا۔ اسی درمیان اس سے پان مسالے کے بارے میں پوچھا گیا تو کافی مہنگی قیمت پر اس نے پان مسالہ بھی دے دیا۔

جبکہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد پان مسالے کی فروخت اور پروڈکشن پر پابندی عائد ہے۔ بعد میں پولیس نے جب اپنا تعارف کرایا تو دوکاندار نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور معافی مانگی، لیکن پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس پی نے اس معاملے کے بعد دوکانداروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کالابازاری نہ کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.