ETV Bharat / state

بریلی میں نوجوانوں کے لیے شوٹنگ رینج کا قیام

بریلی میں قدیم عمارتوں کو بچانے کی مہم کے تحت ضلع مجسٹریٹ نے رائفل کلب کی نئی شکل و صورت کا افتتاح کیا۔ یہاں گزشتہ کئی مہینے سے قدیم عمارت میں تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا۔

بریلی میں نوجوانوں کے لیے شوٹنگ رینج کا قیام
بریلی میں نوجوانوں کے لیے شوٹنگ رینج کا قیام
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 2:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں برطانوی حکومت کے دور میں تعمیر کردہ رائفل کلب اب نئی شکل و صورت میں نظر آئے گا۔ تعمیر کردہ رائفل کلب میں لوگوں کے لیے اوپن جیم، لائبریری، ملٹی پرپز ہال کو بہتر کیا گیا ہے۔ شوٹنگ رینج کو بھی جدید شکل میں تیار کیا گیا ہے۔

برطانوی ٹائپ رائٹرز اور ریڈیو کو نمائش کے لیے ڈسپلے میں رکھا گیا ہے۔ یہ کلب برطانوی حکومت کے دور میں تیار کیا گیا تھا، لیکن سنہ 1962 میں بھارتی حکومت نے اس کے استعمال اور مقاصد کو تبدیل کر کے نوجوانوں کے نشانے بازی کے شوق کی تکمیل کے لیے شوٹنگ رینج قائم کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس کا افتتاح کیا ہے۔

بریلی میں نوجوانوں کے لیے شوٹنگ رینج کا قیام

اس موقع پر نوجوان شوٹرس نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ 'یہاں شوٹنگ رینج میں وسائل کی بہت قلت ہے، لہٰذا یہاں مزید وسائل مہیا کرانے کی ضرورت ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے افتتاحی تقریب کو مکمل کرنے کے بعد رائفل کلب کا معائنہ کیا۔ اس دوران سینئر کوچ کی موجودگی میں انہوں نے بھی رینج میں نشانہ لگایا۔ ضلع مجسٹریٹ نے دس میٹر شوٹنگ رینج کا معائنہ کی اور اسے بہتر طریقے سے اپگریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ رائفل کلب میں ایک لائبریری بھی تیار کی گئی ہے، جہاں قارئین اطمینان کے ساتھ بیٹھکر کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ منظراسلام میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ 'رائفل کلب میں ملٹی پرپز ہال قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ رائفل کلب کے احاطے میں خالی جگہ پر 25 میٹر شوٹنگ رینج قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ جو بریلی میں نشانہ بازی کے شوقین نوجوانوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.