ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سکھ مذہب کے لوگوں نے شوبھا یاترا نکالی - اردو نیوز اترپردیش

سکھوں کے 10 ویں گرو، گرو گوند سنگھ کے جینتی کے موقع پر اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں شوبھا یاترا نکالی گئی۔ شوبھا یاترا میں تمام مذاہب کے لوگوں نے عزت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور آپسی بھائی چارے اور میل ملاپ کا پیغام دیا۔

shobha yatra by sikh community in barabanki
بارہ بنکی میں سکھ مذہب کے لوگوں نے نکالی شوبھا یاترا
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:43 PM IST

شوبھا یاترا میں شامل تمام سکھ عقیدت مندوں کے لئے دوسرے مذاہب کے لوگوں نے تبرق بھی دیے۔ واضح ہو کہ سکھوں کے دسویں گرو گرو گوند سنگھ کی پیدائش 20 جنوری1666 کو ہوئی تھی۔ سکھ طبقے میں یہ دن پرکاش پرو کے طور پر منائی جاتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پرکاش پرو سے قبل بارہ بنکی شہر میں شوبھا یاترا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ شوبھا یاترا گرودوارہ سے چھایا، راجکمل، پیربٹاون، دھنوکھر اور بیگم گنج ہوتے ہوئے واپس گرودوارے پر ختم ہوتی ہے۔

شوبھا یاترا کے دوران سکھ طبقے کے افراد طرح طرح کے کرتب کے ساتھ اپنی ثقافت اور اپنی تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: طبی ملازمین کو لگایا گیا ٹیکہ

شوبھا یاترا کا مقصد امن و امان کا پیغام پیش کرنا ہوتا ہے۔ شوبھا یاترا میں سکھ مذہب کے رہنماؤں نے پوری دنیا میں امن و امان اور کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کے خاتمے کی دعا بھی کی۔ ساتھ ہی اس سرد موسم میں احتجاج کر رہے کسانوں کا مسئلہ جلد از جلد حل ہونے کی دعا بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.