ETV Bharat / state

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے احاطے میں بک ڈپو قائم کیا گیا - مولانا عمیر

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی نے قارئین کی سہولت کے لیے ایک بہترین پیش قدمی کی ہے۔ اکیڈمی کے احاطے میں ہی ایک بک ڈپو قائم کر دیا گیا ہے۔ اب عام قارئین اپنی دلچسپی کے مطابق کتب کی خریداری کرسکیں گے۔

shibli book depot
دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے احاطے میں بک ڈپو قائم کیا گیا
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:46 AM IST

اعظم گڑھ میں قائم عالمی شہرت یافتہ تحقیقی ادارہ دارالمصنفین شبلی اکیڈمی سے شائع ہونے والی اہم کتابیں بآسانی حاصل ہوسکیں گی۔ اکیڈمی کے قیام کے ابتدائی دور سے ہی اس کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات طے کر دئے گئے ہیں۔

اکیڈمی ہفتہ میں چھ روز صبح آٹھ بجے کھلتی ہے اور دوپہر ڈیڑھ بجے بند ہو جاتی ہے۔ اس درمیان ہی تحقیقی مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش یہاں آنے والے اسکالرس کو کرنی پڑتی تھی۔

شبلی بک ڈپو

اسی درمیان شبلی اکیڈمی کے ذریعے شائع ہونے والی کتب کی خریداری بھی کی جاسکتی تھی لیکن شبلی بک ڈپو کے قیام کے بعد دارالمصنفین بند ہوجانے کے بعد بھی لوگ نہ صرف کتابیں خرید سکیں گے بلکہ یہاں بیٹھ کر اپنی دلچسپی کے موضوعات پر گفت و شنید کر سکیں گے ۔

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے ذریعے شائع کی گئی بیشتر کتب بک ڈپو میں موجود ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ ادارے کی بقیہ اہم کتابیں بھی جلد از جلد شبلی بک ڈپو کی زینت بنیں۔

خاص بات یہ ہے کہ دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کی وہ کتابیں جو تحقیقی مقصد کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہیں بک ڈپو میں دستیاب ہیں۔ دارالمصنفین کے نگراں مولانا عمیر صدیق ندوی کے مطابق لکھنؤ کے دانش محل جیسے بک ڈپو صرف کتاب کی خرید و فروخت نہیں کرتے بلکہ یہ ایک تہذیبی مرکز بھی ہے۔

مولانا عمیر چاہتے ہیں کہ شبلی بک ڈپو بھی اعظم گڑھ کا ایک اہم ادبی و تہذیبی مرکز بنے۔ یہاں قارئین اور مفکرین بیٹھ کر علم و ادب اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں۔ اکیڈمی کے ذمہ داروں کے مطابق شبلی بک ڈپو محض ایک تجارتی مرکز نہیں ہے، بلکہ یہاں ایسی اہمیت شخصیات کی سوانح حیات موجود ہے جنہوں نے ملک میں انقلاب پیدا دیا ۔

قاری میں علم و ادب، تاریخ و دیگر موضوعات کو پڑھنے کی نہ صرف دلچسپی ہوگی، بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوگا ۔ اعظم گڑھ شہر میں اردو کا کوئی اچھا بک ڈپو نہیں ہے ۔ اس لحاظ سے شبلی بک ڈپو کا قیام اردو ادب کے فروغ میں شاندار رول ادا کر سکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.