ETV Bharat / state

وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے، ورنہ ہم اپنی گرفتاری دیں گے: مولانا کلب جواد

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ اگر وسیم رضوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم لوگ حضرت گنج میں اپنی گرفتاری دیں گے۔ وسیم رضوی مسلسل اسلام کے خلاف بیان بازی کرتا جا رہا ہے۔

shia cleric maulana kalbe jawad
مولانا کلب جواد
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 7:13 AM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے رکن وسیم رضوی نے کچھ روز پہلے قرآن پر دوبارہ متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آج شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے علما کرام کے ساتھ پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی پر کارروائی یقینی بناتے ہوئے گرفتار کیا جائے، ورنہ ہم لوگ حضرت گنج میں اپنی گرفتاری دیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ وسیم رضوی اپنے لوگوں کے ذریعے خود کو فون کروا کر خلفائے راشدین کے خلاف گالی گلوج کرتا ہے تاکہ شیعہ سنی آپس میں جھگڑا کریں۔

مزید پڑھیں:

اعظم خان کی کورونا رپورٹ نیگیٹو، طبیعت پہلے سے بہتر

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی شہر میں ہندو مسلم، شیعہ سنی میں تنازع پیدا کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ مسلسل بیہودہ بیان جاری کرتا رہتا ہے۔ ہم نے کمشنر کو وسیم رضوی کے پاس فون کرنے والوں کی کلپ بطور ثبوت پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.