ETV Bharat / state

Shehnai Nawaz Bismillah Khan بسم اللہ خان کے کنبہ نے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا استقبال شہنائی بجا کر کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 5:34 PM IST

کانگریس پارٹی اتر پردیش کے نئے ریاستی صدر اجے رائے نے جب لکھنؤ دفتر میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا چارج لیا۔ وہاں اس موقع پر معروف شہنائی نواز بسم الله خان کے کنبہ نے شہنائی بجا کر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا استقبال کیا۔ welcomed the Congress state president

شہنائی نواز بسم اللہ خان کے کنبہ نے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا استقبال شہنائی بجا کر کیا

19362260

لکھنؤ: کانگریس پارٹی نے اتر پردیش میں نئے ریاستی صدر کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بنارس کے رہنے والے اجے رائے نے لکھنؤ دفتر میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں ایک طرف جہاں بھیڑ تھی وہیں معروف شہنائی نواز بسم الله خان کا پورا کنبہ شہنائی کے ساتھ موجود تھا اور انہوں نے شہنائی بجا کر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بسم اللہ خان کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ اجے رائے کا تعلق بسم اللہ خان کے گھرانے سے کیسا رہا، آفاق حیدر نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے کا تعلق بسم اللہ خان کے خاندان سے کافی قدیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ بسم اللہ خان کے انتقال سے قبل وہ جس طریقے سے بسم اللہ خان سے ملاقات کرتے تھے یہ ملاقات کا سلسلہ موجودہ دور تک بھی جاری ہے۔ گزشتہ تقریباً 20 برس سے بسم اللہ خان کی قبر پر اجے رائے اظہار عقیدت کے لیے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ یوم وفات کا موقع ہو یا یوم پیدائش کا موقع۔ بسم اللہ خان کی مرقد پر خراج عقیدت پیش کرنے ضرور جاتے ہیں۔ آفاق حیدر نے بتایا کہ جب ملک آزاد ہوا تھا اس وقت بسم اللہ خان نے لال قلعہ پر شہنائی بجائی تھی اور آج ہم کانگریس پارٹی کے دفتر میں شہنائی بجا کر ریاستی صدر کا استقبال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہنائی بجانا ایک فن ہے اور اس فن کا مظاہرہ ہم ان تمام مقامات پر کرتے ہیں جو ہمیں مدعو کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسم اللہ خان نے شہنائی کے ذریعہ ہندو مسلم اتحاد کا جو پیغام عام کیا تھا اس کا ذکر آج بھی کیا جاتا ہے۔ بسم اللہ خان بنارس کے مندروں کے زینے پر بیٹھ کر شہنائی بجایا کرتے تھے اور شہنائی کے وہ اتنے ماہر ہوئے کہ آج پوری دنیا میں جہاں بھی شہنائی کا نام لیا جاتا ہے۔ بسم اللہ خان کو ضرور یاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.