ETV Bharat / state

شربت نشاط افروز پھر سے لانچ - Sharbat Nishat Afrooz relaunched

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طبیہ دواخانے نے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے اپنے مقبول ترین شربت کو ایک بار پھر سے لوگوں کی پیاس بجھانے کے لیے تیار کیا ہے۔

شربت نشاط افروز ازسرنو لانچ
شربت نشاط افروز ازسرنو لانچ
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دواخانہ طبیہ کالج نے اپنے شربت کے ایک پروڈکٹ کو ازسرنو لانچ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 'شربت نشاط افروز' طبیہ کالج کا ایک مقبول اور فرحت بخش شربت تھا، جس کی پیداوار (پروڈکٹیویٹی) تقریباً پچیس برسوں سے بند تھی۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور نے مذکورہ پروڈکٹ کو رسمی طور سے آن لائن لانچ کرتے ہوئے کہا کہ شربت نشات افروز کو بازار میں لانا وقت کی ضرورت تھی

اے ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور نے مذکورہ پروڈکٹ کو رسمی طور سے آن لائن لانچ کرتے ہوئے کہا کہ شربت نشات افروز کو بازار میں لانا وقت کی ضرورت تھی، کیونکہ ہربل عناصر پر مبنی یہ شربت موجودہ وقت میں لوگوں کے لیے صحت بخش اور مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اسے پورے ملک میں دستیاب کرانا چاہیے۔

دواخانہ طبیہ کالج کی رکن انچارج پروفیسر سلمیٰ احمد نے کہا کہ صارفین کی نفسیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شربت نشاط افروز کو پرکشش پیکیج میں بازار میں اتارا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طبیہ دواخانے نے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے اپنے مقبول ترین شربت کو ایک بار پھر سے لوگوں کی پیاس بجھانے کے لیے تیار کیا ہے

دواخانہ طبیہ کالج کے کارگزار جنرل مینیجر توفیق احمد نے کہا کہ یہ شربت گزشتہ پچیس برسوں سے بازار میں فروخت کے لیے موجود نہیں تھا، لیکن یہ اپنے منفرد ذائقہ کی وجہ سے عوام میں ضرور مقبول ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.