طلبا تنطیم کے رہنما فیصل حمید نے کہا ہے کہ 'اسلامیہ ڈگری کالج کے منتظم اور ایک مدرسے کے چند افراد سی اے اے کی حمایت میں کرتے ہوئے اس قانون کی تشہیر بھی کررہے ہیں اور وہ علاقے میں آر ایس ایس کا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں'۔
گزشتہ روز فیصل حمید اور ان کے متعدد ساتھیوں نے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے مذکورہ منتظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا تھا اور ان کے اس اقدام کی مقامی لوگوں نے ستائش کی تھی۔
فیصل حمید خان نے مقامی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انتظامیہ انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے اور انہیں آج کے پروگرام میں شریک نہ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے دیر رات ان کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اس طرح کے لوگوں کو بے نقاب کرکے انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے لیکن پولیس ان لوگوں کے اشارے پر ان کے ساتھ ایسا ظلم کررہی ہے جیسے انھوں نے بہت بڑا گناہ کردیا ہو'۔
فیصل حمید نے مقامی انتظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ پیر کے روز دوپہر دو بجے عید گاہ میدان سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔