ریاست بہار کی جنتا دل یونائیٹیڈ پارٹی کے قومی صدر شرد یادو نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں این آر سی لاگو کیا گیا ہے وہ جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'این آر سی لاگو کرنا ہی نہیں چاہیے اگر حکومت کی منشا تھی کہ اسے لاگو کیا جائے تو پہلے تمام صورتحال پر غور کرنا چاہیے تھا، اس کے بعد اس پر عمل کرنا چاہیے تھا لیکن یہ جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے جو غیر مناسب ہے۔'
شرد یادو نے کہا کہ جن لوگوں کا نام این آر سی فہرست میں نہیں آیا ہے وہ کہاں جائیں گے؟
اسی طرح شرد یادو نے مرکزی حکومت کی منشا پر سخت تنقید کی۔