ETV Bharat / state

معروف عالم دین کا انتقال

ناظم اعلی شیخ الحدیث مرکزی درسگاہ اہل سنت و الجماعت الاسلامیہ گنج قدیم رامپور مفتی سید شاہد میاں رضوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 10:22 AM IST

Updated : Mar 30, 2019, 12:25 PM IST

انھیں دیر رات قئے کی شکایت ہوئی جس کے بعد ضلع ہسپتال داخل کرایا گیا ۔بعد ازاں انھیں مراد آباد کے سائی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں تین بجکر بیس منٹ پرانھوں نے آخری سانس لی۔

مرحوم کا شمار بھارت کے جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔ان کے انتقال سے ملت اسلامیہ ایک جلیل القدر عالم دین سے محروم ہوگئی۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا تمام طبقات حیات میں یکساں احترام کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ان کے انتقال سے علمی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھر پائی نا گزیر ہے۔

انھیں علم الکلام پر دسترس حاصل تھی۔ وہ سادہ زندگی گزارنے کے باوجود انتہائی مہمان نواز اور ملن سار تھے۔ان کے دنیا بھر میں ہزاروں عقیدت مند پائے جاتے ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین بزگ مولانا شاہد میاں کا انتقال۔ رامپور کے عوام اپنے بے باک عظیم عالمی شہرت یافتہ عالم دین سے محروم۔ آپ ضلع رامپور کے قاضی شرع و مفتی تھے۔ ضلع بھر میں سوگ کا ماحول۔ نماز جنازہ کل قلع کے میدان میں۔

Body:وی او۔۱
رامپور میں آج اس وقت سوگ کا ماحول قائم ہو گیا جب لوگوں کو یہ افسوس ناک خبر ملی کہ عالمی شہرت یافتہ بزرگ قاضی شرع و مفتی اعظم ضلع رامپور مولانا سید شاہد میاں نوری اس دنیا کو خیرآباد کہہ گئے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو لوگوں کی آمد شاہد میاں کی رہائش گاہ پر ہونے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے عقیدت مندوں اور قاضی شرع سے محبت کرنے والوں کی زبردست بھیڑ لگ گئی۔ مولانا بالکل صحت مند تھے گذشتہ دن سماجوادی رہنما اور لوک سبھا امیدوار آعظم خاں نے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ کر کئی گھنٹے ملاقات کی تھی اور ان کے جانے کے بعد مولانا تحصیل کیمری کے لئے روانہ ہوئے وہاں ایک جلسے کو بھی خطاب کیا تھا۔ رات میں کسی وقت اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوراً ضلع اسپتال اور پھر مرادآباد کے کاس ماس اسپتال لے جایا گیا۔ تقریباً ۳:۳۰ بجے ان کی روح جسم سے پرواز کر گئی۔ ان کے جسد خاکی کو فوراً ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا۔
بائٹ: مولانا محمد نازل رضا، مرید
وی او۔۲
اطلاعات کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل سبح ۱۰ بجے قلع کے وسیع میدان میں ادا کی جائے گی اور تدفین قیصرپور روڈ سچنی میں ہوگی۔ شاہد میاں عالم اسلام میں ایک بے باک خطیب، مبلغ اور بہترین مدرس و مصنف کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
بائٹ: مولانا شہاب الدین رضوی، جنرل سکریٹری تنظیم علماء اسلام

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
Last Updated : Mar 30, 2019, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.