ETV Bharat / state

Shaharyar birth anniversary: شہریار کا اے ایم یو میں طالب علمی سے استاد تک کا سفر - اردو نیوز علی گڑھ

اردو کے مشہور و معروف شاعر اخلاق محمد خان 'شہریار' کا آج 86 واں یوم پیدائش ہے۔ شہر یار 16 جون 1936 کو بریلی میں پیدا ہوئے۔ اخلاق محمد خان (شہریار) کی رہائش علی گڑھ سول لائن علاقے میں تھی۔ ان کی ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے ہیں۔ معروف شاعر شہریار کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گہری وابستگی تھی۔

shaharyar birth anniversary
شہریار کا اے ایم یو میں طالب علمی سے اساتذہ تک کا سفر
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 1:37 PM IST

Updated : Jun 16, 2021, 2:25 PM IST

اخلاق محمد خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم بھی تھے اور انہوں نے اے ایم یو میں اساتذہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی۔

دیکھیں ویڈیو

شعبہ اردو میں لیکچرر، ریڈر سے ترقی پا کر پروفیسر کے ساتھ صدر شعبہ بھی رہے۔ شہریار شعبہ اردو اے ایم یو سے 1996 میں ریٹائر ہوئے۔

اخلاق محمد خان (شہریار) کا اے ایم یو سے تعلق۔
1۔ طالب علم
2۔ لیکچرر، ریڈر اور پروفیسر (شعبہ اردو)
3۔ سربراہ (شعبہ اردو)
4۔ ایڈیٹر (فکرونظر)
5۔ ممبر انچارج (پی آر او دفتر)

ایوارڈز۔
1۔ ساہتیہ اکیڈمی (1987)۔
2۔ گیان پیٹ ایوارڈ (2008)۔

shaharyar
اردو کے مشہور و معروف شاعر اخلاق محمد خان شہریار

اخلاق محمد خان اردو دنیا کے معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں بھی اپنی خدمات انجام دی۔ وہ فکر و نظر کے ایڈیٹر بھی رہے۔

شہریار صاحب نے اپنے دوست مظفر علی کی فرمائش پر فلموں سے وابستگی اختیار کی۔ فلم امراؤ جان کی غزل 'ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں' کافی مشہور ہوئی۔ یہ غزل شہریار نے لکھی تھی جو اس قدر مقبول ہوئی کہ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

شاعر شہر یار کو ساہتیہ اکیڈمی (1987) اور گیان پیٹھ ایوارڈ (2008) سے بھی نوازا گیا۔

غورطلب ہے کہ شہریار علی گڑھ کے آخری ایسے شخص تھے جن کو اردو کے لیے گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اب تک اردو میں کل پانچ لوگوں کو 'گیان پیٹھ ایوارڈ' سے سرفراز کیا گیا ہے جن میں سے تین کا تعلق علی گڑھ سے ہے۔ قرۃالعین حیدر، شہریار اور علی سردار جعفری۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

اخلاق محمد خان (شہریار ) کے یوم پیدائش کے موقع پر شعبہ اردو اے ایم یو کے پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ '13 فروری 2012 کو شہریار صاحب ضرور جسمانی طور سے ہم سے دور ہو گئے ہیں لیکن ان کی یادیں، ان کی محبتیں، ان کی شفقتیں اور ان کا تخلیقی کام جو ہمارے دلوں میں ہی نہیں اردو ادب کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔'

پروفیسر سراج اجملی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ شہریار صاحب کا اے ایم یو سے اور شعبہ اردو سے کئی حیثیتوں سے تعلق رہا۔ پہلی باحیثیت طالب علم، دوسری اساتذہ۔

prof. siraj ajmali
پروفیسر سراج اجملی

انہوں نے کہا کہ جب شہریار کو شعبہ میں لیکچرر شپ مل گئی تو انہوں نے باحیثیت استاد ایک نسل کی تربیت کی۔ شاعر تھے ساری دنیا جانتی تھی اور فکشن پڑھاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شاگردوں سے پوچھیے تو کہتے ہیں کہ فکشن پڑھانے والے کم اساتذہ ہمیں ایسے ملے اور تیسری حیثیت شہریار کی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر نمائندۂ اردو، سفیرِ اردو کی ہے۔ اس سے کون واقف نہیں ہے۔

پروفیسر سراج اجملی نے مزید بتایا کہ شہریار صاحب نے اپنے دوست مظفر علی کی فرمائش پر فلموں سے وابستگی اس حد تک اختیار کی کہ انہوں نے اپنی پسند اور دوست مظفر علی کی فرمائش پر اپنے اشعار، غزلیں اور فرمائش پر کچھ گیت بھی لکھ دیے۔

"یہ کیا جگہ ہے دوستوں یہ کون سا دیار ہے" یہ غزل شہریار کے مجموعے میں پہلے سے موجود تھی۔ گویا اس طرح سے شہریار خان نے تین حیثیت سے طالب علم، استاد اور فنکار، سفیر اردو کی حیثیت سے شعبہ اردو کا نام ساری دنیا میں روشن کیا۔

اے ایم یو اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر اور یونیورسٹی کے سابق پی آر او ڈاکٹر راحت ابرار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ "شہریار صاحب اردو کے بہت بڑے شاعر تھے اور لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ وہ صحافت بھی کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے میگزین بھی نکالے، مختلف جگہوں پر لکھا بھی کرتے تھے اور فکر و نظر کے ایڈیٹر بھی رہے۔

dr. rahat abrar
ڈاکٹر راحت ابرار

ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ ایک بڑی شخصیت علی گڑھ کی اگر کسی کو کہا جائے تو وہ شہریار صاحب تھے۔ امراؤ جان کی غزلیں کافی مشہور ہوئیں جس کی وجہ سے ان کو کافی شہرت ملی۔ امراؤ جان، غبن، فاصلے جیسی بہت سی غزلیں انہوں نے لکھی جو فلمی دنیا میں بھی لکھی۔

مزید پڑھیں:

Shaharyar birth anniversary: معروف شاعر و ادیب شہریار کے یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش

انہوں نے بتایا کہ جب میں طالب علم تھا تو میرا تعلق شہریار صاحب سے رہا جس طرح ان کا نام ہے۔ شہریار وہ شہر کے یار تھے۔ میں ان کا طالب علم بھی رہا دوستی بھی رہی اور پھر جس دفتر کا میں پی آر او رہا اس کے وہ ممبر انچارج بھی رہے۔

Last Updated : Jun 16, 2021, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.