ETV Bharat / state

مسلمانوں کے معاملہ میں پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ: شہر قاضی

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:40 PM IST

کانپور میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے زیادتی کے معاملوں پر شہر قاضی نے حکومت سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانپور میں مسلمانوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

مسلمانوں کے معاملہ میں پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ: شہر قاضی
مسلمانوں کے معاملہ میں پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ: شہر قاضی

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں کچھ مہینے پہلے بٹھور کی ایک بند پڑی مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی، اس پر مذہبی رنگ دینے کی بھی کوشش کی گئی۔ اس معاملے پر شہر قاضی حافظ عبدالقدوس ہادی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے معاملہ میں ضلع انتظامیہ انصاف کرنے کے بجائے تشدد کرنے والوں کی حمایت میں کھڑی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح گھاٹم پور کی مسجد کی خالی پڑی زمین پر ایک چبوترہ تعمیر کرکے سیولنگ نصب کردیا گیا، چکیری علاقہ میں ایک مدرسے کو کھولے جانے پر فرقہ پرست عناصر نے ہنگامہ برپا کردیا۔ ان سبھی معاملات میں پولیس سرپسنوں کی حمایت میں کھڑی ہوجاتی ہے۔

شہر قاضی نے کہا کہ کانپور کے واجد پور علاقہ میں ایک معمولی جھگڑے کو بعد میں فرقہ واریت کی شکل دے دی گئی۔ مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی اور کئی مسلم نوجوانوں پر مقدمات درج کر دئے گئے، جب وہ مسلم نوجوان ضمانت پر چھوٹ کر آئے تو تو انہیں دوبارہ ایک جھوٹے اور فرضی مقدمہ میں جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کرنل گنج علاقہ میں بھی مذہبی نفرت پھیلاکر کچھ مسلمانوں پر مقدمہ چلائے گئے۔ بھور میں بھی کچھ مسلمانوں کے خلاف فرضی مقدمات عائد کیے گئے ہیں، لیکن پولیس کی طرف داری کی وجہ سے کئی معاملات میں مسلمانوں کی طرف سے دی گئی درخواست پر یا تو مقدمات قائم نہیں ہوئے یا قائم ہوگئے تو ان پر پولیس کی طرف سے اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

شہر قاضی نے امن پسند لوگوں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شرپسند عناصر کو روکا جائے نہیں تو اس سے شہر کے حالات مزید خراب ہوتے جائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اتر پردیش میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات نزدیک آرہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے مذہبی نفرت پھیلانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.