ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس کی جانب سے ہولی ملن تقریب - رضوان چودھری

نوئیڈا کانگریس کمیٹی نے نوئیڈا کے سیکٹر 56 کمیونٹی سینٹر میں جوائن کانگریس سوشل میڈیا مہم کے ساتھ ہولی ملن تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

shahabuddin-rizwan-and-javed-host-holi-milan-of-congress
نوئیڈا: کانگریس کی جانب سے ہولی ملن تقریب
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 8:21 AM IST

اس ہولی ملن پروگرام کے میزبان اور استقبال کرنے والوں میں سٹی صدر شہاب الدین ،جنرل سیکریٹری رضوان چودھری اور نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان شامل تھے۔

نوئیڈا: کانگریس کی جانب سے ہولی ملن تقریب

اس پروگرام میں کانگریس کے تمام سینیئر ذمہ داران ،عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ ساتھ ہی پنکھڑی پاٹھک بھی موجود تھیں۔عید ملن کی تقریب ہوتی تو بات سمجھ میں آتی ۔حالانکہ اسے بھائی چارہ ,رواداری اور کانگریس کا کلچر قرار دیا جا رہا ہے۔ویسے اس پوری تقریب کا اہتمام جاوید خان اور رضوان چودھری کے ذمہ تھا۔

اگر دیکھا جائے تو نوئیڈا کے شہری علاقوں میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے لیکن کانگریس کی تنظیم میں مسلمانوں کی تعداد بھر پور انداز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کانگریس اپنے سے دور اور بکھرے ہوئے مسلمانوں کو اپنی جانب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس لیے تنظیمی سطح پر مسلمان دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سٹی صدر شہاب الدین ہیں تو جنرل سکریٹری رضوان چودھری ہیں ،علاوہ ازیں مختلف بلاکوں کے صدور میں بھی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.