ETV Bharat / state

امروہہ سیشن عدالت میں شبنم کے ڈیتھ وارنٹ کی سماعت آج - صدر جمہوریہ

امروہہ کے باون کھیڑی قتل کیس کی مجرم شبنم کو کب پھانسی دی جائے گی؟ اس کی سماعت آج یعنی 23 فروری کو امروہہ سیشن عدالت میں ہوگی۔ سماعت کے بعد ہی سیشن کورٹ سے رپورٹ رام پور اور متھرا جیل بھیجی جائے گی۔

SHABNAM DEATH WARRANT HEARING WILL BE HELD TODAY IN AMROHA SESSIONS COURT
امروہہ سیشن عدالت میں شبنم کے ڈیتھ وارنٹ کی سماعت آج
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 12:41 PM IST

امروہہ ضلع کے باون کھیڑی قتل کیس میں صدر جمہوریہ نے شبنم کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔ آج امروہہ سیشن عدالت شبنم کی سماعت کرے گی۔ سماعت کے بعد کب شبنم کو پھانسی دی جائے گی۔ اس کی رپورٹ رام پور متھرا جیل بھیجوائی جائے گی۔

امروہہ سیشن عدالت میں شبنم کے ڈیتھ وارنٹ کی سماعت آج

آپ کو بتا دیں کہ 13 سال قبل شبنم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے کنبہ کے سات افراد کا بے دردی سے قتل کیا تھا، جس کے الزام میں شبنم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: شبنم کے جرم سے سزا تک کی مکمل تفصیلات

اس دوران شبنم نے صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست کی تھی، لیکن درخواست مسترد ہوگئی۔ شبنم اس وقت رام پور جیل میں بند ہیں اور شبنم کے وکلا نے ابھی تک رحم کی درخواست دائر نہیں کی ہے۔ اس کیس پر امروہہ سیشن عدالت نے 23 فروری کو سماعت کی تاریخ مقرر کی تھی، جس کے بعد سیشن عدالت اس معاملے میں سماعت کے بعد جو بھی حکم دے گی، وہ حکم رام پور اور متھرا جیل بھیج دیا جائے گا۔

SHABNAM DEATH WARRANT HEARING WILL BE HELD TODAY IN AMROHA SESSIONS COURT
امروہہ ضلع کے باون کھیڑی قتل کیس میں صدر جمہوریہ نے شبنم کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

مزید پڑھیے: شبنم کی پھانسی کا اس کے بچہ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے: ریحان خان ایڈوکیٹ

بتایا جارہا ہے کہ رام پور جیل میں دو وکیلوں نے شبنم سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے شبنم سے گورنر کو رحم کی درخواست بھیجنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جس پر شبنم کے وکیل شمشیر سیفی نے بتایا ہے کہ سیشن کورٹ امروہہ اپنا فیصلہ دے گی اور جو بھی فیصلہ ہو گا۔ اس کے بعد مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.