ETV Bharat / state

امروہہ: شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

امروہہ کے معروف صوفی بزرگ حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والے بابا کی مزار پر شب برات میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین حاضر ہوئے اور امن امان و سلامتی کی دعا کی۔

shab e barat
امروہہ: شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 7:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں واقع حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والا بابا کی درگاہ پر شب برات میں بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر درگاہ پر آنے والے زائرین نے شب برات میں اپنے بزرگوں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے لیے دعا مانگی۔

امروہہ: شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

درگاہ پر آئے زائرین نے مزار شریف پر چادرپوشی کی اور یہاں موجود درخت پر منت کا دھاگا بھی باندھا۔

حضرت کی درگاہ کی سب سے بڑی کرامت ہے کہ یہاں کوئی بچھو ڈنکا نہیں مرتا، بڑی تعداد میں زائرین کو ہاتھوں میں بچھو لیتے دیکھا گیا۔

درگاہ کے خادم محمد اکبر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں، زائرین آرہے ہیں اور مزار شریف پر چادر پوشی کے ساتھ ہی امن وامان اور صحت تندرستی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.