ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہرفکار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہندی پکھواڑا لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد کیاگیا۔شام سخن کے اس موقع میرٹھ سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے شعراء کرام موجود تھے۔Shaam E Sukhan Mushaira Held In Meerut after Two Years
شام سخن کے عنوان سے منعقدہ مشاعرے و کوی سمیلن میں ہندی پکھواڑا سیریز کے تحت ہندی اور اردو زبان کی مشترکہ وراثت کو شعراء نے اپنے اپنے کلام میں پیش کئے۔ شعراء اکرام نے اپنے سنجیدہ اور رومانی کلام سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔
ہرفکار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے اور کوی سمیلن میں مہمانان نے کہا کہ آج کے دور میں سب کچھ اپنے آپ تک محدود ہے۔کسی کے پاس تہذیب، ثقافت، مشترکہ وراثت کے بارے میں سوچنے کاوقت نہیں ہے۔ایسے میں ہندوستانی زبان کے جشن کا انعقاد ایک جنون ہی تو ہے۔ ادب دلوں کو جوڑتا ہے، اس طرح کی محفلیں ہندوستان کو مزید مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دو برس بعد مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی محفلوں کے انعقاد سے ادبی حلقوں میں خوشی دیکھی گئی اس طرح کی محفلیں سماج کو یکجا کرنے کا کام بھی کرتی ہے جس کی آج کے ماحول میں بے حد ضرورت بھی ہے ۔