ETV Bharat / state

شادی کارڈ کے دوکاندار لاک ڈاؤن سے پریشان

لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا، ملک میں بے روزگاری نے گھر۔گھر جا کر دستک دے دیا۔ ہر پریوار اس سے متاثر ہوا ہے۔ دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے والے 'شادی کارڈ' کے دوکاندار بھی اس کے اثر سے خود کو الگ کرنے میں ناکام رہیں۔

author img

By

Published : May 9, 2020, 6:31 PM IST

شادی کارڈ کے دورکاندار
شادی کارڈ کے دورکاندار

دارالحکومت لکھنؤ کے امین آباد علاقے میں کثیر تعداد میں شادی کارڈ چھاپنے والوں کی دوکانیں ہیں، جو اس وقت پوری طرح بند ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران دوکاندار نے بتایا کہ 44-45 دنوں سے ہماری دکانیں بند ہیں۔ ہم پوری طرح سے برباد ہوگئے ہیں۔

لاک ڈاؤن ایسے وقت میں نافذ ہوا، جب شادیوں کا سیزن تھا۔ ہمارے پاس کارڈ چھپنے کے بہت زیادہ آڈر تھے، لیکن لاک ڈاؤن نے سب کچھ الٹ پلٹ کے رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ سے ہم لوگ بے روزگار ہیں۔ اب جب لاک ڈاؤن کھلے گا، تب شادیوں میں بامشکل 40۔50 لوگ ہی شامل ہوا کریں گے۔ ایسے میں ہم لوگ دو سے تین سالوں کے لیے پیچھے ہوگئے ہیں۔

شادی کارڈ کی دوکانیں
شادی کارڈ کی دوکانیں

ہم جیسے دوکانداروں کے سامنے نے بڑی مشکل ہے۔کام بھلے ہی نہ ہو اور دوکان کئی ماہ اور بند رہیں لیکن بجلی کا بل آ رہا ہے، دوکان کا کرایا بھی جمع کرنا رہے گا۔ بھلے ہی فی الحال ہمیں کچھ دنوں کی مہلت دی گئی ہو، لیکن یہ معاف نہیں ہے۔

بات چیت کے دوران دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم سے کم بجلی کا بل ہی معاف کر دیں کیونکہ ہمارے آمدنی کا اب کوئی ذریعہ نہیں بچا۔ ہمارے پاس ایسے بھی کارڈ ہیں، جو چھپ چکے ہیں لیکن لاک ڈاون نافذ ہونے کے وجہ سے ساری شادیاں کینسل ہوگی ہیں لہذا ان کارڈز کو لینے والے نہیں آئیں۔ ہمارا بہت پیسہ برباد ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.