لال کرتی تھانہ علاقے کے اوسم ہوٹل میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم اور میرٹھ پولیس کی مشترکہ چھاپہ ماری میں دو درجن سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کو موقع سے برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس پکڑے گئے سبھی لڑکے اور لڑکیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہوٹل کے عملے کو بھی حراست میں لے کر معلومات حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ میرٹ میں آئے دن پولیس چھاپہ ماری کرتی ہے اور ہوٹلوں سے سیکس ریکٹ کا انکشاف کرتی ہے۔
میرٹھ کے کباڑی بازار میں بھی بڑے پیمانے پر جسم فروشی کا کاروبار ہوتا تھا لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے اس پر قدغن لگایا ہے لیکن اب شہر کے مختلف مقامات پر یہ کاروبار عروج پر ہے۔