سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے گاڑیوں کے قافلے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اچانک سڑک پر کوئی چیز آجانے کی وجہ سے ایک گاڑی نے اچانک بریک مار دیا جس سے دوسری گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔ تاہم اس حادثے میں اکھلیش کی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
اکھلیش یادو کا ہردوئی کا یہ ایک روزہ دورہ پہلے سے طے تھا۔ وہ دوپہر تقریباً 11 بجے لکھنؤ سے ہردوئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ انھیں 4.30 بجے تک لکھنؤ واپس پہنچنا تھا۔ اس سے پہلے جمعرات کو اکھلیش یادو کا مرادآباد دورہ کافی زیادہ موضوع بحث بنا رہا تھا۔ سماج وادی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ یوگی حکومت کے دباؤ میں کمشنر اور ڈی ایم نے اکھلیش یادو کے طیارے کو مراد آباد میں اترنے نہیں دیا۔ ایس پی نے کہا کہ یہ پروگرام پہلے سے طے تھا۔ ایس پی نے اسے انتہائی قابل مذمت اور غیر جمہوری قرار دیا۔
دوسری جانب آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ آگرہ سے لکھنؤ جا رہی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور دوسری لین میں پہنچ کر دوسری لین میں سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمی کو لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Satna Road Accident ستنا میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت