ETV Bharat / state

Kanwar Yatra 2023 میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت - بجلی کے جھٹکے سے کئی کانوڑیا ہلاک

میرٹھ میں کانوڑیوں کا ڈی جے ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں 18 شدید جھلس گئے۔ سبھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ kanwariyas electrocuted in Meerut

میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 7:49 AM IST

Updated : Jul 16, 2023, 10:27 AM IST

میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت

میرٹھ: میرٹھ کے دیہی علاقے میں ہائی وولٹیج برقی کرنٹ کی زد میں آکر پانچ کانوڑیے جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ بھون پور علاقہ کے رالی چوہان گاؤں کے باشندے سنجو اور پردیپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سنیچر کی رات کانوڑ کے ساتھ گاؤں لوٹ رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی ڈاک کانوڑ کا لاؤڈ اسپیکر کسی طرح 11 ہزار وولٹ کی لائن سے ٹکرا گیا۔ ہائی وولٹیج کے رابطے میں آتے ہی جھلسنے سے پانچ کانوڑیے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ 18 سے زائد کانوڑیے بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو میرٹھ میڈیکل کالج اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا۔

فی الحال دو حقیقی بھائیوں پرشانت اور ہمانشو کے علاوہ مہیندر، منیش سینی اور لکمی کی موت کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے، جب کہ ڈیڑھ درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد گاؤں کے لوگوں اور کانوڑیوں نے بجلی محکمہ کی لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا اور روڈ کو بلاک کر دیا۔ بعد ازاں پولیس انتظامیہ کے حکام کے سمجھانے کے بعد جام کھولا جا سکا۔ ایس پی دیہات کملیش بہادر نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کاونڑیوں کا ڈی جے ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے 18 افراد جھلس گئے۔ وہیں ڈی ایم دیپک مینا کے مطابق اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kanwar Yatris Attack Car Driver کانوڑیوں نے ایک کار ڈرائیور کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

Last Updated : Jul 16, 2023, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.