ETV Bharat / state

Hardoi Fire Incident ہردوئی میں آگ لگنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 7:20 AM IST

ضلع ہردوئی میں تقریباً 86 گھروں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کئی مویشی زندہ جل گئے۔ جب کہ ایک نوجوان جھلس گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ چولہے سے نکلی چنگاری کی وجہ سے لگی۔ Fire in Hardoi

ہردوئی میں آگ لگنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا

ہردوئی: ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع کے بلگرام علاقے میں جمعرات کی شام چولہے سے نکلی چنگاری سے لگی آگ نے ایک ایک کر کے تقریباً 86 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں کئی مویشی زندہ جل گئے جبکہ ایک نوجوان جھلس گیا جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے سے 45 سے 50 لاکھ کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلگرام کوتوالی علاقہ میں گنگا کے قریب واقع کٹری بیچویا گاؤں کے ایک سرے پر بنے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ نے ایک ایک کر کے تقریباً 86 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جو بھی آگ کی لپیٹ میں آیا، اس نے جان سے کھیل کر اپنے گھر والوں کو بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کئی مویشی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گھنٹوں کی کوشش کے بعد بھی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہردوئی ضلع کے بلگرام کوتوالی علاقے میں ہی بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے 28 دن کی لڑکی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔ جبکہ والدین جھلس گئے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بلگرام کوتوالی علاقے کے گاؤں کتارپور میں رات 2 بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ کے شعلے دیکھ کر لوگوں میں کہرام مچ گیا۔ 25 سالہ وملیش، 22 سالہ بیوی پشپا اور 28 دن کی بیٹی گھر کے اندر سو رہے تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع پر گاؤں والوں اور پولیس نے کسی طرح میاں بیوی کو باہر نکالا لیکن بچی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ جوڑے کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے سے گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Houses Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر، تین افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.