ETV Bharat / state

میرٹھ: ایک ہی خاندان کے متعدد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار - آم کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت بگڑی

اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے بھاون پور تھانہ علاقے کے گاؤں میں تقریباً ایک درجن بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

food poisoning
food poisoning
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 8:26 PM IST

معاملہ میرٹھ کے تھانہ بھاون پور علاقے کا ہے جہاں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب آم کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار

متاثرہ بچوں کی رشتہ دار کے مطابق آم کھانے کے بعد بچوں کو قئے شروع ہوئی اور اس کے بعد ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ یہ دیکھ کر کنبہ میں ہلچل مچ گئی اور بچوں کی حالت زیادہ خراب ہوتی دیکھ سبھی کو میرٹھ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس درمیان ہسپتال پہنچے میرٹھ کے سی ایم او نے بتایا کہ اب تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاج کے بعد انہیں ضلع اسپتال سے جلد چھٹی دے دی جائے گی،

یہ بھی پڑھیں: کولگام: زہریلا کھانا کھانے سے کئی افراد بیمار

آم کھانا بچوں کو اس قدر مشکل میں ڈال سکتا ہے یہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ ایسے میں سرپرستوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دینے کے دوران تھوڑا احتیاط کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.