ریاست اترپردیش کے بریلی شہر کے میئر اُمیش گوتم نے اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر اترکر تمام مقامات کو سینیٹائز کرایا۔
ضلع بریلی میں میئر اُمیش گوتم کی قیادت میں بریلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم اسٹیڈیم پہنچی، جہاں پورے میدان کو سینی ٹائز کیا گیا۔
ٹیم نے ضلع عدالت، ضلع ہسپتال، آئ وی آر آئ لیب، 300 بیڈ والا سُپر اسپیشیلٹی ہسپتال، رامپور گارڈن، بانخانہ، گلاب نگر، بہاری پور میمران، ساہو کارہ وغیرہ تمام علاقوں کو سینی ٹائز کیا۔
شہر کی دلت آبادی والے علاقوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا اور وہاں سے گندگی صاف کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے 35 سینیٹائز مشینوں کے ذریعے شہر کی مختلف گلیوں میں صبح سے لیکر رات تک سینیٹائز مہم چلائ۔
میئر نے خود موقع پر پہنچ کر اس مہم کا معائنہ کیا اور تیزی لانے کا حکم دیا۔ ٹیم نے مہم کے دوران کمیونیٹی کچن کے ذریعے کھانے کے سیکڑوں پیکیٹز شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کو تقسیم کئے۔