پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ریسکیو آپریشن میں تین لاشیں برآمد کرلی ہیں لیکن چار افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس ہی گھر کا ایک نوجوان فرد اپنے گھر میں ہوئے مذہبی پروگرام کے بعد راکھ کو بہانے کے لیے ندی میں گیا تھا، اچانک پانی کی تیز لہر میں گرفتار ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
ضلع کے پولیس کے اعلی افسر نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔افسروں نے نوجوان کی تلاش کے لیے غوطہ خور کی مدد سے انوج، بھارت اور وشال کے لاشوں کو ندی سے باہر نکالا۔
ڈی ایم آروند کمار نے بتایا کہ ملک پور گاؤں میں جاگرن تھا۔اس کی راکھ کا وسرجن کرنے کے لیے 10 سے 12 لڑکے یمنا ندی پر آئے تھے۔ان میں سے سات لڑکے پانی میں اتر گئے۔وہیں اطراف کام کررہے کسانوں نے ایک لڑکے کو ریسکو کرلیا، باقی چھ لڑکے ڈوب گئے۔
تین لاش برآمد کرلی گئی ہیں۔باقی تین نوجوان کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔