مراد آباد کانٹھ تھانہ علاقے کے محلہ پٹی والا کی رہنے والی سات سالہ معصوم بچی 22 دسمبر کی شام گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ اچانک بچی غائب ہونے کے بعد گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی۔
اس دوران پولیس نے بچی کو تلاش کرنے میں کافی محنت کی اور آج پولس کو اطلاع ملی کہ گمشدہ بچی کی لاش گھر سے 2 کلو میٹر دور گنّے کے کھیت میں ملی۔
پولس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو بچی کی لاش نیم برہنہ حالت میں تھی۔ Girl Abduction and Murdered پولیس نے لاش قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
اس معاملے میں ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ 'واردات کی جگہ سے ثبوت اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور جلد سے جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ 22 دسمبر کو ان کی 7 سالہ بیٹی گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ پولیس میں شکایت اور تلاش کے بعد بیٹی کی لاش ملی۔
بچی کے اہلخانہ نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ملزم کو گرفتار کر کے انہیں انصاف دلایا جائے۔
فی الحال پولس نے اغوا۔ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔