مہوبہ ضلع کے شہر کوتوالی علاقے میں کل رات باراتیوں سے بھری گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثہ میں 7 افرادزخمی ہوئے ہیں۔
معاملہ شہر کوتوالی کے علاقے میں پولیس لائن کا ہے۔
مدھیہ پردیش کے باری گڑھ کے رہائشی ملکی کشواہا کی 15 دسمبر کو لاڈ پور گاؤں کے رہائشی جگموہن کشواہا کی بیٹی کے ساتھ شادی ہونے جا رہی تھی۔
مہوبہ کے اسٹیٹ دفتر سے لاڈ پور کی طرف خوش اور جوش و خروش سے بھر پور گاڑی جا رہی تھی.
تب پولیس لائن کے قریب باراتی کی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس میں قریب 7 باراتی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو جلدی سے علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
بنارس کے گھاٹوں پر غیرملکی پرندوں کا خوبصورت نظارہ
ضلعی اسپتال کے ڈاکٹر یتندر پورور نے بتایا کہ 7 افراد علاج کے لئے اسپتال آئے ہیں۔ اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت اب بھی مستحکم ہے.