اطلاعات کے مطابق بدایوں میں دوران شب گندم سے لدی ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ٹرک کے اُلٹ جانے سے سات افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
اس حادثے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
رکن پارلیمان راجیو کمار سنگھ کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔