ETV Bharat / state

اترپردیش میں سات نئے کورونا مثبت کیس - کوروناوائرس کے کیسیز

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی سات نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی سات نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 4:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے سات نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1993 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس دوران ریاست بھر میں 24 افراد کی موت ہوچکی ہے، محکمہ صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی سات نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں
کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی سات نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

خیال رہے کہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) نےکوروناوائرس کے 596 افراد کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں سات افراد کے کیس مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان مثبت مریضوں میں چھ لکھنؤ اور ایک سیتاپور کے رہنے والے ہیں۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 1993 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اب تک ریاست بھر میں 57 اضلاع کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، ریاست کے مختلف اضلاع سے اب تک 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست بھر سے 399 افراد کورونا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں، اور انہیں ہسپتالز سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوارنٹین مریضوں کی تعداد 11725 ہوگئی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں آئی سولیشن وارڈز میں 1764 مریض داخل ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن کل کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے، جہاں اتوار کی رات موصول ایک رپورٹ کی بنیاد پر ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.