ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے آج ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے 'سیوا ستیہ گرہ' کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں غریب مزدوروں درمیان کھانہ تقسیم کرتے ہوئے حکومت سے اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوروان مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر واپسی کے لیے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار عرف للو نے کانگریس پارٹی سے ایک ہزار بسوں کو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد اترپردیش حکومت نے کچھ وجوہات کے بنا پر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار عرف للو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔
اس سلسلے میں آج کانگریس پارٹی کے صدر شیخ زکریا عرف شیخو، حاجی محفوظ احمد، ضلع نائب صدر آدرش اگروال کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے ضلع کے کئی غریب بستیوں اور مہاجر مزدوروں کے علاقے میں 'سیوا ستیہ گرہ مہم چلایا جس میں غریب مزدوروں کو کھانا تقسیم کیا اور موجودہ حکومت سے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار عرف للو بھیا کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ۔
کانگریس پارٹی کارکنان نے کہا کہ ریاستی صدر کی رہائی نہیں ہوئی تو ریاست کے سبھی اضلاع کے کارکنان سڑک پر اترنے کو مجبور ہون گے-