ضلع گوتم بدھ نگر میں غیر قانونی شراب کے خلاف مہم کے تحت محکمہ ایکسائز اور یوپی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کی گئی ہے۔
تھانہ دادری کے سیکٹر 2 کے قریب جنگل سے ایکسائز انسپکٹر راہل کمار سنگھ سرکل 7 اور سب انسپکٹر کرشنا کمار سنگھ عجائب پور چوکی کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ سینٹررو کار نمبر DL 7CE4596 میں غیر قانونی شراب لائی جارہی ہے ۔
پولیس اور ایکسائز ٹیم نے چھاپہ مارا ۔
چھاپے کے دوران مذکورہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور فرار ہوگیا۔
مذکورہ گاڑی سے ہریانہ میں بنی 35 بکسے امپیکٹ وہسکی مجموعی طور پر 1680 کوارٹر غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔
مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ڈرائیور کے خلاف ایکسائز ایکٹ کی متعلقہ دفعہ میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر یہ مہم اسی طرح ضلع میں جاری رہے گی۔