ETV Bharat / state

این سی پی کے سینیئر رہنما ڈی پی ترپاٹھی کا انتقال - غیر ملکی یونیورسٹیوں میں لیکچر دے چکے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق رکن پارلیمان دیوی پرساد ترپاٹھی، 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

این سی پی کے سینیئر رہنما ڈی پی ترپاٹھی کا انتقال

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 11:53 AM IST

طویل علالت کے بعد ڈی پی ترپاٹھی کا دہلی میں انتقال ہوگیا۔

ترپاٹھی اترپردیش کے سلطانپور میں پیدا ہوئے، طالب علمی کے زمانے میں وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا یونین کے صدر تھے، انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی میں سیاست کے پروفیسر کی حیثیث سے بھی خدمات انجام دی۔

وہ سہ ماہی تھنک انڈیا کے ایڈیٹر بھی رہے۔ وہ متعدد بھارتی اور غیر ملکی زبانیں بولتے تھے اور متعدد غیر ملکی یونیورسٹیز میں لیکچر بھی دے چکے ہیں۔
انہوں نے 1999 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے جنرل سیکریٹری اور چیف ترجمان کے عہدے پر فائض رہے۔ مہاراشٹر میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی۔

Intro:Body:

state

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.