ETV Bharat / state

Senior Leaders Appeal to Vote: مختلف پارٹیوں اور سینئر رہنماؤں کی عوام سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل - جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں

وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس رہنما راہل گاندھی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سماج وادی پارٹی نے عوام سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

PM Modi, amit shah, rahul gandhi appeals to people to 'vote
مودی، شاہ، راج ناتھ، راہل، یوگی اور سماج وادی پارٹی نے ووٹ دینے کی اپیل
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 11:43 AM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے جمعرات کو پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے کے بعد ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اور انتہائی جوش و خروش سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ یاد رکھیں، پہلے ووٹ دیں، پھر ناشتہ!"

امت شاہ نے کہا کہ 'آج اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ ہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایسی حکومت کو منتخب کریں جو ریاست میں ترقی کے ساتھ ساتھ سلامتی، عزت اور اچھی حکمرانی بھی کرے۔ ووٹروں کا ایک ووٹ اتر پردیش کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔'

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’جمہوری نظام میں سب سے بڑا عطیہ ووٹنگ ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہے۔ میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور نئے اتر پردیش کی تشکیل میں شراکت دار بنیں۔'

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ' ملک کو ہر خوف سے آزاد کرو، باہر آؤ ووٹ کرو۔'

وہیں سماج وادی پارٹی کی جانب سے بھی ووٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.