مرکزی وزیر پروشوتم روپالا نے ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے بیان کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔ پروشوتم روپالا نے کہا کہ سردار پٹیل کی تشبیہ دنیا کے کسی بھی شخصیت کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے دماغ کا علاج کرانا چاہئے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
پروشوتم روپالا ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع جی آئی سی آڈٹوریم میں مشن سردار دا بھارت کے زیر اہتمام منعقد پٹیل جینتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کی تمام ریاستوں کو یکجہ کر کے نئے بھارت کی تعمیر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں کہ جو لوگ ان کی جوتی کے برابر بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔ وہ لوگ سردار صاحب کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ان کی تشبیہ کر رہے ہیں۔ سردار صاحب کی تشبیہ دنیا کے کسی بھی شخصیت سے نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بھی ان کا مناسب احترام نہیں کیا۔ جس سردار سرور ڈیم کی سنگ بنیاد پنڈت جواہر لال نہرو نے رکھی، اس کو مکمل وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم کئیر فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھپلہ: محبوبہ مفتی
پروشوتم روپالا نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں سردار پٹیل کی تصویر راجیو گاندھی کی تصویر کے بعد لگائی گئی۔ وہ بھی اس وقت جب گجرات کے رکن پارلیمان نے ہنگاما کیا اس لئے میں کہتا ہوں کہ جو لوگ سردار پٹیل کی تشبیہ کسی شخصیت سے کرتے ہیں، ان کے دماغ کا علاج کرانا چاہئے. کہاں راجا بھوج اور گنگو۔