ETV Bharat / state

سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ کانپور احتجاج میں پہنچے

کانپور کے محمد علی پارک میں جاری خواتین کے احتجاجی مظاہرے میں پہنچ کر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچہ نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔

سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ کانپور احتجاج میں پہنچے
سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ کانپور احتجاج میں پہنچے
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 9:12 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:09 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں واقع محمد علی پارک میں گزشتہ 16 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ اس مظاہرے میں سینئر وکیل محمود پراچہ کے پہنچتے ہی خواتین مظاہرین کے حوصلے بلند ہوگئے۔

سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ کانپور احتجاج میں پہنچے

محمود پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کی خامیوں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔ اتنا ہی نہیں مظاہرہ کی نوعیت اور اس کی شکل کس طرح سے موثر ہو اس کے بارے میں بھی خواتین کو ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے سب سے زیادہ نقصان شیڈول کاسٹ، اور شیڈول ٹرائب اور پچھڑے، دبے کچلے لوگوں کا ہوگا کیوں کہ ہزاروں برس سے یہ لوگ زمین سے محروم ہیں، ان کے پاس کوئی زمین نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے کہا کہ 'یہ منوادی قانون ہے اور ایک بار پھر سے منوواد کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی لیے ہم اس متنازع قانون کی مخالفت کرتے ہیں، ہم بھارت کے لوگ آئین کو بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔'

Intro:کانپور کے محمد علی پارک میں چل رہے احتجاج میں وکیل محمود پراچہ پہنچے ۔ محمود پراچہ نے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے حوصلوں کو بڑھا دیا ۔ محمود پراچہ نے کہا کہ یوگی کہتے ہیں کہ مظاہرین کے ذریعے سے جو بھی نقصان ہوا ہے وہ مظاہرین سے وصولہ جائے گا ، ہم کہتے ہیں کہ مظاہرین کو جو نقصان پہنچا ہے وہ سرکار اور پولیس سے وصولا جائے گا ۔ کیونکہ میرے پاس پولیس کے خلاف ثبوت ہے ۔ وکیل مہمود پراچہ نے کہا کہ چار ججز نے جس طرح سے میڈیا کے سامنے آ کے بتایا کہ وہ کس طرح سے دواؤں میں ہے اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ سپریم کورٹ کے جج دباؤمیں یں اور ان مظاہرے سے انہیں کافی فائدہ پہنچا ہے ۔

Body:شہری ترمیمی قانون کے خلاف کانپور کے محمد علی پارک میں 16 دن سے خواتین کا احتجاج مظاہرہ جاری ہے ۔ اس مظاہرے میں وکیل محمود پراچہ کے پہنچتے ہی خواتین مظاہرین کے حوصلے بلند ہوگئے۔ محمود پراچہ نے عورتوں سے سیدھے خطاب کیا ۔ شہری ترمیمی قانون این آرسی، این پی آر کی خامیوں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا ، اتنا ہی نہیں مظاہرہ کی نوعیت اور اس کی شکلٰ کس طرح سے موآثر ہو اسے بھی خواتین کو ہدایتی دی ۔ شہری ترمیمی قانون سے سب سے زیادہ نقصان شیڈول کاسٹ، اور شیڈول ترایب اور بچھڑے، دبے کچلے لوگوں کا ہوگا کیوں کہ ہزاروں سال سے یہ لوگ زمین سے محروم رہے ہیں ان کے پاس زمین نہین ہے ، مسلمان تو پھر بھی کافی تعداد میں اپنی شہریت کو ثابت کر دے گا لیکن جن پاس نہ تو زمین ہے اور نہ ہی کاغذ ہے ۔ اب جو ایس سی، ایس ٹی اور بچھڑے سماج کے لوگوں کے پاس آزادی کے بعد سے اپنی محنت سے جو زمین جائیداد حاصل ہوئی ہے اسے بھی ان سے چھین لینا چاہتے ہیں۔ یہ من وادی قانون ہے ہے اور ایک بار پھر سے سے منوواد کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسی لیے ہم اس کالے قانون کی مخالفت کرتے ہیں، ہم بھارت کے لوگ تنتر کو بچانے کے لیے لئے کوشش کر رہے ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیںگے۔
بایٹ /= محمود پراچہ ، سینئر ایڈووکیٹ

Conclusion:محمود پراچہ نے خواتین کے نہ صرف حوصلے بڑھائے بلکہ ان کے اندر ہمت بھی پیدا کی اور ان کے ساتھ جوشیلے نعرے بھی لگائے۔ ان کے نعروں سے آسمان گونج اٹھا ۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 5:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.