ETV Bharat / state

Seminar in AMU: شعبہ کامرس میں سرمایہ کاری کے پیش نظراے ایم یو میں سیمینار

پروفیسر ایس ایم امام الحق (صدر شعبہ کامرس) نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں این ایس ای، سیبی اور این ایس ڈی ایل کے عہدیداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ذریعے بیداری پھیلانے کی کوششوں کو سراہا۔ فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر ناصر ضمیر قریشی نے کہا کہ نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی عادت ہونی چاہئے۔ Economists Participated in Seminar held at AMU

سیمینار منعقد
سیمینار منعقد
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 12:56 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) اور نیشنل سکیورٹیز ڈپازیٹری لمیٹیڈ (این ایس ڈی ایل) کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے بارے میں بیداری کے مقصد سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میں پون بھاردواج (سینئر منیجر این ایس ای) نے مختلف مالیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ 'سرمایہ کاری کے مقصد اور ہدف کے مطابق سرمایہ کاری اسکیم کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔"

Economists participated in the seminar held at AMU

ونایک (اسٹنٹ منیجر، سیبی، این آر او) نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے سلسلہ میں سیبی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے لیے شکایات کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ کرن کوہلی (اسسٹنٹ منیجر، این ایس ڈی ایل) نے سرمایہ کے تحفظ کے حوالہ سے این ایس ڈی ایل کے کردار کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل انقلاب نے متعدد بنیادی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں میں بیداری کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ایس ایم امام الحق (صدر شعبہ کامرس) نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں این ایس ای، سیبی اور این ایس ڈی ایل کے عہدیداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ذریعے بیداری پھیلانے کی کوششوں کو سراہا۔ فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر ناصر ضمیر قریشی نے کہا کہ نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی عادت ہونی چاہئے۔ اس سے آگے چل کر انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ بیداری پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:First White Coat Ceremony for Unani Students: اے ایم یو میں طب یونانی طلبہ کی پہلی وہائٹ کوٹ تقریب

پروفیسر محمد شمیم (شعبہ کامرس) نے پروگرام کوآرڈینیٹر کے طور پر سرمایہ کاری کے بنیادی مسائل اور اس میں نقصان سے بچنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عقیل الرحمن (انسٹرکٹر، سیبی) نے نوجوان سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری بازار میں داخل ہونے کے سلسلہ میں قیمتی مشورے دیئے۔ پروگرام میں اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران این ایس ای، سیبی اور این ایس ڈی ایل کے نمائندوں نے سرمایہ کاری سے تعلق شرکاء کے شکوک و شبہات دور کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.