میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سماجی تنظیم اکھل بھارتیہ قومی ایکتا سدبھاونا سمیتی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک قومی اقلیتی کمیشن کی ممبر سیدہ شہزادی نے اپنی تقریر میں کہا کہ قومی ایکتا ہندوستان کی فلاح و بہبودی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ ہم آپسی اختلافات کو بھی ختم کر سکتے ہیں. کیونکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے۔ اس ملک میں سبھی مذہب اور ذات برادری کے لوگوں کو دستور کے مطابق زندگی جینے کی پوری آزادی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک، دنیا میں ایسا دوسرا ملک ہے جہاں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رہتی ہیں۔ ایسے میں کچھ شر پسند افراد جو کسی بھی مذہب کے ہو سکتے ہیں۔جو لوگ امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف ہمیں متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bhartiya Kisan Union نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام
شہزادی نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں آپسی اتحاد اور اتفاق پیدا کر نفرتی ماحول کو ختم کرنا ہے. شہزادی نے کہا کہ چھوٹے موٹے جھگڑے تو سبھی جگہ ہوتے ہیں لیکن ان جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے پیس کمیٹی کی میٹنگ اور قومی ایکتا جیسے سمیلن کرائے جاتے رہنے چاہیے۔