میرٹھ: آزادی کے امرت محوتسو کے موقع پر اترپردیش کے میرٹھ میں آج چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں شعری نشست آزادی اور ادب کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ seminar on Azaadi Aur Adab Seminar in choudhary charan singh university
شعری نشست آزادی اور ادب کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں ادیبوں نے آزادی کی اہمیت پر اپنے مقالے پیش کیے، ساتھ ہی شعراء نے حب الوطنی کے موضوعات پر اپنا کلام پیش کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہر شہری کو مذہب، ذات، برادری سے اوپر اٹھ کر بھارتی بننے کی بات کہی تاکہ آزادی کے اصل مقصد کو پورا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Madrasas Contributed A Lot In Freedom Struggle ملک کی آزادی میں مدرسوں کی قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا
آزادی کی 75 وی سال گرہ کے موقع پر میرٹھ میں جس طرح سے آزادی اور ادب کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس میں ادیبوں نے جس طرح سے ملک کی سالمیت کے لیے ادب کو کسی پارٹی اور مذہب سے نہ جوڑنے کی بات کہی، اس سے ملک میں مذہبی سیاسی اور سماجی برائیوں پر لگام لگانے میں ضرور مدد ملے گی جس کی آج کے ماحول میں بے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔