ETV Bharat / state

مرحوم راحت مولائی کے 108 ویں یوم پیدائش پر سیمینار - معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی

راحت مولائی میموریل سوسائٹی کی جانب سے فدائے ملت مجاہد آزادی مولانا سید حلیم الدین راحت مولائی کے 108 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرادآباد کے آئی ایم اے آڈوٹوریم ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

108 birth anniversary of rahat moulai
مرحوم راحت مولائی کے 108 ویں یوم پیدائش پر سیمینار
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:13 AM IST

اس سیمینار کی صدارت امام سید معصوم علی نے کی، جس کا عنوان راحت مولائی اور قومی ایکتا تھا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض مرحوم راحت مولائی کے صاحبزادے و کانگریس رہنما اسد مولائی نے بخوبی انجام دئیے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول صل اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔

اس سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کے معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی اور کانگریس کے سینئر رہنما آچاریہ پرمود کرشنم نے شریک ہوکر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات دانشور سیاسی و سماجی ادبی و صحافی ہستیوں نے بھی شرکت کی۔

مرحوم راحت مولائی کے 108 ویں یوم پیدائش پرسیمینار

پروگرام میں موجود دانشوروں نے مرحوم مولانا سید حلیم الدین راحت مولائی مرادآباد کی زندگی پر روشنی ڈالتی ہوئے کہا کہ مرحوم مولانا سید حلیم الدین راحت مولائی مرادآباد کی ان چنندہ شخصیات میں سے تھے جنہوں نے مرادآباد کے ہر شعبہ میں اپنا ایک الگ مقام بنایا وہ سیاسی میدان کے ماہر کھلاڑی تھے اور جب بھی ان کو قوم کی خدمت کے لیے یاد کیا گیا انہوں نے ہر اس سماجی جماعت کا ساتھ دیا جس نے قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا تعاون دینے کا وعدہ کیا یہی وجہ تھی کہ وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندہ رہے۔

انہوں نے جب عہد کیا کہ وہ کھادی کے علاوہ کوئی دوسرا کپڑا ذیب تن نہیں کریں گے تو انہوں نے آخری وقت تک کھادی کے علاوہ کوئی دوسرا کپڑا زیب تن نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.