اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی کمر کسنا شروع کردی ہے۔ تمام پارٹیاں میٹنگ، سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔
اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ نے مغربی اتر پردیش کے کارکنوں کا ایک سیمینار منعقد کیا اور اس سیمینار کی صدارت فیض آباد سے آئے ڈاکٹر نجم الحسن غنی نے کی۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم اتر پردیش میں تقریبا 100 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے اور اتر پردیش صوبے کو کیرل ماڈل بنائیں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کے لیے مشعل جلوس
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا اتر پردیش میں الیکشن لڑنے کا مقصد صوبے میں آپسی اتحاد پیدا کرنا اور فسادات کو ختم کرنا ہے۔' انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حکومت سے عوام پریشان ہے کیونکہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔'