میرٹھ میں موتھائی اسوسی ایشن، خواتین و لڑکیوں میں ’سیلف ڈیفنس‘ سے متعلق مہم چلارہی ہے جبکہ 5 تا 12 نومبر کو اس سلسلہ میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اترپردیش میں مشن شکتی مہم کے تحت خواتین میں خوداعتمادی لائی جارہی ہے اور انہیں مشکل حالات کس طرح اپنی حفاظت کی جائے بتایا جارہا ہے۔ میرٹھ میں اس سلسلہ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
موتھائی اسوسی ایشن کے زیراہتمام 5 تا 12 نومبر کو منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت کے ساتھ ساتھ حکومت کے ہیلپ لائن نمبر سے متعلق اور اس کے استعمال کا طریقہ بتایا جائے گا۔
اترپردیش میں لڑکیوں کےلیے چلائی جارہی مشن شکتی مہم کی وجہ سے خواتین اور لڑکیاں کافی خوش ہیں اور اس سلسلہ میں منعقد کئے جارہے کیمپس میں شریک ہوکر اپنی حفاظت خود کرنے کا ہنر سیکھ رہی ہیں۔